نیوزی لینڈ کے بلے باز چیڈ بوس نے 7چھکوں اور 27چوکوں کی مدد سے تیز ترین ڈبل سینچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103گیندوں پر ڈبل سینچری مکمل کی۔
چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سینچری کا ریکارڈ توڑا ہے، چیڈ بوس نے 103گیندوں پر ناقابل شکست 205رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی
فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔ کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے۔ چیڈ بوس نے لسٹ اے میچ میں 53گیندوں پر پہلی سینچری مکمل کی تو 5تیز ترین سینچریوں کی لسٹ میں آگئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کے پاس ہے انہوں نے 49گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔ تاہم، چیڈ بوس نے ڈبل سینچری اسکور کرکے جیمی ہاؤ کا 11 سال پرانا ریکارڈ توڑا، جو انہوں نے سنٹرل ڈسٹرکٹس کے لیے 2013 میں ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف 126 گیندوں پر ڈبل سینچری بنا کر قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سینچریاں
واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99میچز کھیل چکے ہیں۔ تاہم، اب تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔