ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ کے سپرد

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے ایک 3 رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ کو بھجوا دی ہیں۔

 جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے 7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کا تذکرہ، ججوں کے دلچسپ ریمارکس

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل پیش کیے کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے، اعلیٰ بینچز بنیں گے، وہی تعین کریں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بینچز سنیں گے۔ بعد ازاں، عدالت نے درخواستیں آئینی بینچز کو بھجوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف میں آسانی ہوگی، وزیر اعظم

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے 26ویں آئینی ترمیم کی صدر مملکت سے منظوری سے قبل موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیے تھے اور کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp