’یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنیت ہے‘، خالی بوتلیں اٹھاتے ہوئے جیسن گلیسپی کی ویڈیو وائرل

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد پانی کی خالی بوتلیں اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے خالی بوتلیں گراؤنڈ میں ہی پھینک دی تھیں جنہیں جیسن گلیسپی نے اٹھایا تاکہ میدان کو صاف رکھا جاسکے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ہیڈ کوچ کے عاجزانہ رویے کی تعریف کی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنیقد کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے جیسن گلیسپی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گراؤنڈ سے خالی بوتلیں اٹھانا ایک چھوٹی سی بات ہے لیکن یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ صارف نے قومی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بنیادی آداب سیکھیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ زینب عباس اور عامر سہیل نے پچھلے ہفتے جو کچھ کیا اس کے بعد یہ پوری قوم کے لیے بہت بڑی شرم کی بات ہے کہ ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ کھلاڑیوں کی جانب سے پھینکی گئی خالی بوتلیں اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی پریزینٹر زینب عباس نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین اور سابق کرکٹر عامر سہیل کے ہمراہ میدان پر میچ کی صورتحال پر گفتگو کررہی تھیں۔

اس تصویر میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین میدان پر شدید گرمی کے دوران اپنی چھتری خود پکڑے ہوئے تھے جبکہ عامر سہیل اور زینب عباس نے گراؤنڈ اسٹاف کے ممبر کو چھتری پکڑوا کر کھڑا کردیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عجب نیازی لکھتے ہیں کہ ہمارے دین اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے لیکن اس پر عمل انگریز کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں عیسائی برادری ایک بار پھر نشانے پر، چرچ پر حملہ اور توڑ پھوڑ

خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی قبائلی روایات غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی میں انتشار کھل کر سامنے آگیا، جماعت کے سیاسی کلچر پر سنگین سوالات

پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں کا رخ، یورو بانڈ اور سکوک بانڈز جاری کرنے کا عمل شروع

گھریلو کام، اسپتال اور کارخانوں کے لیے اب روبوٹس کرائے پر بھی دستیاب، جانیے اضافی فوائد

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش