ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم جی موٹرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے پاکستان میں بھی اپنی الیکٹرک وہیکل رینج پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں لگ بھگ 10 سے 24 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ایم جی موٹرز پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایم جی4 ای وی ایکسائیٹ کی قیمت میں 10 لاکھ 99 ہزار روپے کی کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 99 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟

اسی طرح ایم جی4 ای وی ایسینز کی قیمت میں ایک کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 12 کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کے بجائے 11 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

ایم جی موٹرز نے اپنی ایم جی زیڈ ایس ای وی کی قیمت میں بھی ایک کروڑ 9 لاکھ اور 90 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے اس کی نئی قیمت 11 کروڑ روپے کردی گئی ہے، دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ایم جی زیڈ ایس ای وی لانگ رینج کی قیمت میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

صارفین اب ایم جی کی زیڈ ایس ای وی لانگ رینج 12 کروڑ 5 لاکھ روپے میں 15 نومبر سے قبل خرید سکتے ہیں، جو کہ اس سے قبل 14 کروڑ 9 لاکھ اور 99 ہزار روپے تھی، ایم جی موٹرز نے اپنی اس ماڈل کی الیکٹرک گاڑی کی قیمت میں 2 کروڑ 4 لاکھ اور 99 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

تاہم پاک وہیلز ڈاٹ کام کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ایم جی موٹرز پاکستان کی جانب سے کم کی گئی قیمتوں پر گاڑیاں 22 اکتوبر سے 15 نومبر کے دوران ہی خریدی جاسکیں گی، مذکورہ 4 الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ تمام گاڑیوں کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت