پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں، فوادچوہدری

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر اہمیت ہے تو بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہے۔ جو بھی عمران خان کے ساتھ جڑا رہے گا اس کی اہمیت برقرار رہے گی۔

سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بھی عمران خان سے جڑا رہے گا اسی کی پارٹی میں اہمیت ہوگی، جو ان کے ساتھ نہیں جڑا ہوا وہ فارغ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین کی تقریر پر تو گھر والے یقین نہ کریں، ہم کیسے کرلیں؟ فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پہلے آپ دیکھ چکے ہیں جو 20لوگ پرویز الٰہی کو چھوڑ کرگئے تھے وہ اب کہاں ہیں، جو عمران خان کو اس وقت چھوڑ کرگئے وہ اب کہاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو بھی ان کو چھوڑ کر جائے گا سیاست سے فارغ ہوجائے گا۔

’لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، سیاسی حقیقت تو عمران خان ہے‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب بلائیں گے ان سے ملنے جاؤں گا، ہماری تو تباہی اتار دی ہے اس قیادت نے، ان کو نا کچھ پتا ہے اور نا ان کو سمجھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ڈیل نہیں ہو گی، سیاستدانوں کو مذاکرات کا راستہ ہی اپنانا ہوگا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ تو ایسے لگتا ہے جیسے بچوں کو کھیلنے کے لیے بھیج دیا ہے کہ جائیں ایک 2 دن کھیلیں۔ بچے اکٹھے ہوئے ہیں اور کھیل رہے ہیں، 10سال لگے ہیں پارٹی کو یہاں تک پہنچانے میں اس طرح تباہ تو نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp