کراچی میں پولیس نے گزشتہ ماہ اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے مفرور شخص کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خواتین کے لزرہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر ہی کا فرد نکلا
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سائٹ اے کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔
سفاک ملزم نے 25 ستمبر کو چھری کے پے در پے وار کرکے حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا تھا اور پھر موقعے سے فرار ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیے: کراچی: ماں اور 2 بچوں پر چھریوں کے وار، ایک بچہ دم توڑ گیا
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم حضرت بلال ولد محمد انور کی اسماء بی بی سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔