سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں امریکا میں سیکیورٹی اہلکار کے سامنے کھڑے چیکنگ کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ کسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت دن بدن کم ہو رہی ہے تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد نہیں بلکہ سیکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی۔
عمران افضل راجہ لکھتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کو کم تر سمجھنے والی یہ اشرافیہ خود امریکہ یا مغربی ممالک میں جاتی ہے تو اگلے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے یہ ویڈیو میں دیکھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی عزت ہے، کیا پاکستان میں ان کے ساتھ ایسا ممکن ہے؟
“ملیے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے امریکہ میں”
۔۔
پاکستان میں عوام کو کم تر سمجھنے والی یہ اشرافیہ خود امریکہ یا مغربی ممالک میں جاتی ہے تو اگلے ان کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں
ملاحظہ فرمائیں اور محظوظ ہوں کہ یہ پاکستان کی عزت ہے ؟؟
کیا یہ پاکستان میں ان کے ساتھ ایسا ممکن ہے؟ pic.twitter.com/tGi0qmF7jR— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) October 23, 2024
محمد ندیم یوسف لکھتے ہیں کہ غلاموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوا کرتا ہے۔
غلاموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوا کرتا ہے۔
— Muhammad Nadeem Yousuf🇵🇰 (@PTIPakUSA) October 23, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ رجیم چینج کے بعد انٹرنیشنل کمیونٹی میں پاکستان کی عزت دن بہ دن کم سے کم ہی ہو رہی ہے اور حکومت کو اس کا رتی بھر احساس نہی ہے۔
آپ کو یاد ہو گا اگلوں نے خاقان عباسی کی پینٹ اتروا لی تھی یہ تو پھر بھی کپڑے پہنے کھڑا ہے. رجیم چینج کے بعد انٹرنیشنل کمیونٹی میں پاکستان کی عزت دن بہ دن کم سے کم ہی ہو رہی ہے اور بیشرم حکومت کو اس کا رتی بھر احساس نہی
— arshad munir khan (@AMKhan105) October 24, 2024
منیب اعوان لکھتے ہیں کہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے غلط معلومات مت پھیلائیں، مغرب میں ہر فرد پر سیکیورٹی چیک ایسے ہی لاگو ہوتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی غلط معلومات کیوں پھیلا رہی ہے۔
Don't spread misinformation to belittle others. Security checks in the West apply to every individual regardless of ethnicity. Why is PTI directing all the misinformation?
— Muneeb Awan (@MuneebFarahAwan) October 23, 2024
فرحت نامی ایکس صارف نے لکھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اکیلے نہیں ہوں گے جن کی ایسے تلاشی لی گئی ہے۔ سیکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی اس میں کیا اتنا بڑا مسئلہ ہے؟ ان کامزید کہنا تھا کہ شکر ہے کوئی تو جگہ ایسی ہے جہاں ان کے ساتھ بھی باقی لوگوں کی طرح سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ اشرافیہ کے لاڈ پاکستان میں ہی ضرورت سے زیادہ اٹھائے جاتے ہیں۔
یہ کوئی اکیلے نہیں ہوں گے۔ سیکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی۔ اس میں کیا اتنا بڑا مسلئہ ہے؟
شکر ہے کوئی تو جگہ ایسی ہے جہاں یہ بھی باقی لوگوں کی طرح treat کیے جاتے ہیں۔ اشرافیہ کے لاڈ پاکستان میں ہی ضرورت سے زیادہ اٹھائے جاتے ہیں۔— FARHAT (@FarhatI76006829) October 23, 2024
واضح رہے کہ پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ملک میں مالیاتی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت، خصوصاً حال ہی میں منظور شدہ 7 ارب امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کیا۔