پاکستان میں عیاشی، امریکا میں تلاشی، گورنر اسٹیٹ بینک کی ویڈیو وائرل

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں امریکا میں سیکیورٹی اہلکار کے سامنے کھڑے چیکنگ کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ کسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت دن بدن کم ہو رہی ہے تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد نہیں بلکہ سیکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی۔

عمران افضل راجہ لکھتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کو کم تر سمجھنے والی یہ اشرافیہ خود امریکہ یا مغربی ممالک میں جاتی ہے تو اگلے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے یہ ویڈیو میں دیکھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی عزت ہے، کیا پاکستان میں ان کے ساتھ ایسا ممکن ہے؟

محمد ندیم یوسف لکھتے ہیں کہ غلاموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوا کرتا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ رجیم چینج کے بعد انٹرنیشنل کمیونٹی میں پاکستان کی عزت دن بہ دن کم سے کم ہی ہو رہی ہے اور حکومت کو اس کا رتی بھر احساس نہی ہے۔

منیب اعوان لکھتے ہیں کہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے غلط معلومات مت پھیلائیں، مغرب میں ہر فرد پر سیکیورٹی چیک ایسے ہی لاگو ہوتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  مزید کہا کہ پی ٹی آئی غلط معلومات کیوں پھیلا رہی ہے۔

فرحت نامی ایکس صارف نے لکھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اکیلے نہیں ہوں گے جن کی ایسے تلاشی لی گئی ہے۔ سیکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی اس میں کیا اتنا بڑا مسئلہ ہے؟ ان کامزید کہنا تھا کہ شکر ہے کوئی تو جگہ ایسی ہے جہاں ان کے ساتھ بھی باقی لوگوں کی طرح سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ اشرافیہ کے لاڈ پاکستان میں ہی ضرورت سے زیادہ اٹھائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ملک میں مالیاتی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت، خصوصاً حال ہی میں منظور شدہ 7 ارب امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں