فیکٹ چیک، کیا اداکار شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ کے کومہ میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہونے کا دعویٰ کردیا۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’شفقت چیمہ کومہ میں نہیں گئے ہیں، میری ان کے بیٹے شہریار سے بات ہوئی ہے اللہ صحت دیں شفقت صاحب کو، آمین‘۔

گزشتہ روز 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ شفقت چیمہ دماغ کی شریان میں خون جمنے کے سبب کومہ میں چلے گئے ہیں اور لاہور کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ شفقت چیمہ اپنے شاندار کیریئر میں تقریباً 952 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور اپنی زبردست پرفارمنس سے سامعین پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کلے چور، منڈا بگڑا جی، زباٹا، زمین آسمان، پجیرو گروپ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp