سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا۔
آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات کی سماعت کا آخری روز تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری روز چیمبر ورک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عاصمہ جہانگیر کا طعنہ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ذات سے جڑے تنازعات
آج چیف جسٹس آف پاکستان نے 10 میں سے 4 مقدمات کے فیصلے اور 6 کو ملتوی کیا گیا۔ اس حوالے سے عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے کل بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کازلسٹ جاری نہیں۔
آج عدالت میں موجود سینیئر وکیل وکیل فاروق ملک نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر آج اپکا اخری دن ہے، آپ کی لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ زندگی رہی تو کل اپ سے ملاقات ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آخری روز عدالتی مصروفیات کیا رہیں گی، اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری چیف جسٹس کے آخری روز کے عدالتی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری روز کسی بھی بینچ میں شامل نہیں۔
فل کورٹ ریفرنس
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کل صبح 10:30 بجے ہوگا، تاہم جسٹس منصور علی شاہ چھٹی پر ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق جمعہ کے روز کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔بینچ نمبر ایک میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

بینچ نمبر 2 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ بینچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سادات شامل شامل ہیں۔
بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شہزاد احمد خان شامل ہیں۔
بینچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔ بینچ نمبر 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔جب کہ بینچ نمبر 7 میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔