’4، 5 ایم پی ایز کو تو میں ویسے ہی ریزائن کروا دوں گا‘، ثاقب نثار کی پرانی ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کی شام سپریم کورٹ کے اگلے سربراہ کے انتخاب کے لیے قائم کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے عدالت عظمیٰ میں سنیارٹی میں نمبر تین پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس نامزد کیا تھا۔

اس فیصلے پر پی ٹی آئی میں تحفظات پائے جاتے ہیں اسی لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک انصاف لائرز فورم اور حامد خان گروپ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’4,5 ایم پی ایز کا میں ویسے ہی استعفیٰ دلوا دوں گا تاکہ الیکشن کروا سکیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہما سیف لکھتی ہیں کہ پی ٹی آئی ایسی عدلیہ کو یاد کرتی ہو گی جو ان کے حق میں بولتی تھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ حکومت ثاقب نثار کا احتساب کرے اور بطور چیف جسٹس ان کے اپنے بیان سے بڑا ثبوت اور کیا چاہیئے، انہوں نے مزید لکھا کہ ثاقب نثار پر اپنے عہدہ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس بننا چاہیئے۔

عامر ممتاز نے لکھا کہ پی ٹیا ٓئی اب بھی ایسا ہی چیف جسٹس چاہتی ہے لیکن اب ایسا چیف جسٹس نصیب نہیں ہو گا۔

ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ ماضی کی آزاد عدلیہ ایسی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp