صحافت چھوڑ کر ڈھابہ کھولنے والا ضلعی انتظامیہ کے ہاتھوں پریشان، ویڈیو وائرل

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ڈھابے کو مسمار کرنے اور سامان اٹھا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، متاثرہ شہری نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ صحافت سے بریک لے کر تعلیم حاصل کرنے برطانیہ گئے تھے، وطن واپس آ کر انہوں نے ایک دوست ے ساتھ مل کر لاہور میں چھوٹا سا ڈھابہ کھولا تھا لیکن آئے روز نئے سے نیا محکمہ رشوت لینے پہنچ جاتا تھا۔

صارف نے دعویٰ کیا کہ آج اے سی اقبال ٹاؤن صاحب نے پوری مارکیٹ میں اکیلی ان کی دوکان کو مسمار کر کے فوٹو سیشن کروایا انہوں نے مزید کہا چونکہ میں نے ان کو ماہانہ رقم نہیں دی اس لیے پوری مارکیٹ میں سینکڑوں دکانیں چھوڑ کر صرف ان کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے سی صاحب دکان کے اندر سے کاؤنٹر بھی اٹھا کر لے گئے نہ پیسے نکالنے دیے نہ سامان (جس کی ویڈیو بھی موجود ہے)۔ صارف نے مریم نواز اور ڈی سی لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کوئی ان رشوت خوروں کو پوچھنے والا؟

امداد علی سومرو نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ مذمت عمل ہے، سرکار کے ملازم ہی اگر بھتہ خوری کریں گے تو کاروباری افراد کو تحفظ کون فراہم کرے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کو کو انصاف ملنا چاہئے اور واقعہ میں ملوث افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

شبانی شوکت لکھتی ہیں کہ پہلے ہی پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے اور جو چھوٹے کاروبار سے روزگار شروع کرتے ہیں ان کے لیے یہ عذاب ہے؟

عائشہ علی نامی صارف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کا وژن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp