امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کے محکمہ صحت کو تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص وعلاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 5 موبائل وینز اور 3 ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں عطیہ کیں گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ افراد ٹی بی کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں

پاکستان میں مقررامریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے یہ وینز اور آلات وزیرِ صحت و آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کو پیش کیے جنہوں نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور سندھ میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی کے خاتمے کے عزم کو سراہا اوران موبائل یونٹس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وینز سندھ کے کمزور طبقات تک زندگی بچانے والی خدمات پہنچانے میں مددگار ہوں گی۔

مزید پڑھیے: تپ دق کا عالمی دن: تپ دق کے شکار ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر

واضح رہے کہ سنہ 2022 کے سیلاب کے بعد امریکی حکومت نے صحت کے شعبے میں 74 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے جس میں ٹی بی کی تشخیص کے لیے وینزاورموبائل ایکسرے یونٹس بھی شامل ہیں۔ امداد کا مقصد سندھ کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ سرمایہ کاری سندھ کے مختلف اضلاع میں سنہ 2030 تک ٹی بی کا خاتمہ ممکن بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے مرض کی تشخیص کی سہولیات کی بہتری، عوامی شمولیت کو فروغ دینے اور صحت کی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں