کراچی میں مختلف علمائے کرام پر قاتلانہ حملے کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: آرمی چیف اور علمائے کرام و مشائخ کے درمیان بلٹ پروف شیشہ لگا ہوا تھا؟
کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں مختلف علمائے کرام پر قاتلانہ حملے کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے ایف آئی اے سے مدد لی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے تمام سوشل میڈٰیا اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کی جائیں گی، گزشتہ 2 دن سے کراچی کے علاقے ملیز کے مختلف نواحی علاقوں میں علمائے کرام کی گاڑی پر فائرنگ کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے ایف سی مصنوعات کے ساتھ روزہ افطار کرنے والے علمائے کرام پر صارفین کی شدید تنقید
پولیس کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی علمائے کرام کی تصاویر اور گاڑی پر فائرنگ کی جھوٹی تصویریں وائرل کر کے خوف پھیلایا جارہا ہے، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔