ایمرجنگ ٹی20 ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمرجنگ ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا ہے اور اس وقت سری لنکا اے کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایمرجنگ ٹی20 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل اومان کرکٹ اکیڈمی مسقط میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ : پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپنر عمیر یوسف 46 گیندوں پر 68 رنز بنا کر نمایاں رہے، باقی کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی 15 کا ہندسہ پار نہ  کرسکا جبکہ 2 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم اور شاہنواز داہانی ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا اے کے دشان ہیمانتا نے 4، نپن رنسیکا اور ایشان ملنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 114 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت اے اومان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر اس مرحلے تک پہنچا۔ دوسرا سیمی فائنل آج شام ساڑھے 6 بجے بھارت اے اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دیدی

شاہینز اسکواڈ

محمد حارث (کپتان)، یاسر خان، عمیر بن یوسف، حیدر علی، عرفات منہاس، قاسم اکرم، عبدالصمد، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، سفیان مقیم۔ محمد عمران جونیئر

یاد رہے کہ شاہینز کو پہلے گروپ میچ میں بھارت اے سے 7 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنا دوسرا میچ اومان کے خلاف 74 رنز سے جیت لیا تھا۔ جبکہ شاہینز اپنا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلا تھا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، این سی اے کا تربیتی کیمپ اختیام پزیر

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا

شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی 5ویں وکٹ گرگئی

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی