پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ’سارک‘ کے احیا پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) کے موقع پر عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سے دو ملاقات کی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں معززین کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط پر روشنی ڈالی۔

نائب وزیر اعظم ڈار اور وزیر خارجہ حسین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ لائیو ڈائیلاگ اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، بالخصوص تجارت، ثقافتی تبادلے اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی جنوبی افریقہ کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات سے ملاقات

فریقین نے مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) کے احیا پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp