پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار کیڈٹ نے جان قربان کرکے فتنہ خوارج کی مسجد میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ خوارج سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آ گئیں، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
لکی مروت میں پی ایم اے کے کیڈٹ نے فتنہ الخوارج کی مسجد میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنائی اور اپنی جان کی قربانی دے کے باقی نمازیوں کی جان بچا لی۔
جمعے کے روز ( 25اکتوبر 2024 ) پی ایم اے کاکول سے چھٹیوں پے آئے ہوئے لکی مروت کے رہائشی، کیڈٹ عارف اللہ مغرب کی نماز ادا کرنے مسجد میں گئے، اس دوران کچھ خارجیوں نے مسجد پرحملہ کر دیا، کیڈٹ عارف اللہ نے حملے آواروں سے مزاحمت شروع کردی اور ان کو دبوچ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم
اس دوران خوارج نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، کیڈٹ عارف اللہ خارجیوں کی بِلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہو گئے مگر باقی نمازیوں کی جان بچا لی۔
پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کیڈٹ عارف اللہ کی طرح پاک فوج کا ہر جوان آخری خوارجی کے خاتمے تک لڑتا رہے گا۔
فتنہ الخوارج ہمیشہ یہ بیانیہ اپناتے رہے ہیں کہ ان کی لڑائی عام عوام سے نہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں سے ہے لیکن آج انہوں نے ایک اور مسجد کو نشانہ بنایا ہے جہاں کوئی سیکیورٹی اہلکار نہیں بلکہ معصوم نمازی نماز ادا کررہے تھے۔
عارف اللہ شہید نے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے جو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت تھے اور چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے، جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین ،4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی سی عارف اللہ شہید کے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، جی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کی۔