ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے انڈیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
جوابی اننگز میں انڈیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی۔
افغاستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز کپتان زبید اکبر اور صدیق اللہ اتل نے شاندار کھیل پیش کیا، زبید اکبر نے 41 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جبکہ صدیق اللہ اتل نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
افغانستان کے بیٹسمین کریم جنت نے 20 رنز پر 41 رنز بنائے، انڈیا کی جانب سے راسخ سلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ عاقب خان نے حاصل کی۔
افغانستان کی جوابی اننگز میں انڈیا کے پربھسمرن سنگھ 19، رمندیپ سنگھ 64 ، تلک ورما 16، آیوش بدونی 31 اور نشانت سندھو 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، انڈیا کی ٹیم 20 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ پھر پاکستان کے نام، شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا دی
افغانستان کی جانب سے اللہ محمد غضنفر اور عبدالرحمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ شرف الدین اشرف نے حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایشیا ایمرجنگ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، فائنل میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔