بولڈ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے پر علیزے شاہ تنقید کی زد میں

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ انور کو بولڈ ویڈیو شوٹ پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

حال ہی میں مداح عفان وحید کے ساتھ ایک ڈرامے میں ان کی ادکاری کو بھی بیحد سراہا گیا۔ علیزے شاہ کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق تماشا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی، کھیل، تقدیر، جو تم چاہو اور دیگر شامل ہیں۔

 

اس وقت علیزے شاہ امریکا میں اپنی چھٹیوں کا مزہ لے رہی ہیں اور وہ خوبصورت تصاویر اور انسٹاگرام ریلز شیئر کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

حالیہ تصاویر میں انہوں نے آف شولڈر ٹاپ  پہنا ہوا ہے۔ انہوں نے اسی لباس میں 2 ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ڈینی زیڈ کے گانے ماہی وی پر ٹھمک رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد علیزے شاہ سے ناراض ہے اور ان بولڈ ویڈیوز پر انہیں ٹرول کر رہی ہے۔ بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ علیزے شاہ نے جب شوبز انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی تو وہ بہت مہذب تھیں لیکن اب مکمل طور پر تبدیل اور جدید ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ گانے پر اداکارہ مہربانو کا بولڈ ڈانس، مداحوں کا شدید ردعمل

کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو ان کی بیک ٹو بیک بولڈ ریلز، ڈریسنگ اور تصویروں کے بعد ان فالو کر دیا ہے۔

مداح کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارت کی عرفی جاوید یا کسی اور سطحی اداکارہ سے مختلف نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ