غزہ، لبنان، شام اور یمن پر حملوں کے بعد اسرائیل نے ہفتے کی صبح خطے کے اہم ملک ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایران کے دعوے کے مطابق یہ حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایرانی شہریوں کو ان حملوں کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:درجنوں اسرائیلی طیاروں کا یمن پر حملہ، کوئی بڑا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکا
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں ایرانی دارالحکومت ایران کے علاوہ تاریخی شہر اصفہان اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں ایک سے زیادہ بار اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کےمطابق اسرائیل کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کی طرح اسرائیل کو بھی جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
🇮🇷 IRANIAN attack on ISRAEL
VS
🇮🇱 ISRAELI attack on IRAN pic.twitter.com/bhgc3ycrx3
— Legitimate Targets (@LegitTargets) October 26, 2024
انقلابی گارڈز پاسداران کے ٹھکانوں پر حملہ
اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے انقلابی گارڈز پاسداران کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ااسرائیلی فوج ایران اور اس کی پراکسی فورسز کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے ایران پر کیے جانے والے ان پے در پے حملوں کے حوالے سے کہا ہے اس کارروائی کے دوران دفاعی نظام کو مکمل فعال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ: تازہ اسرائیلی حملے میں 70شہید، مجموعی تعداد 2778 ہوگئی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے سنے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ کرج وہ شہر ہے جہاں ایران کی ایٹمی تنصیاب ہیں۔
ایران کو نشانہ بنانے سے متعلق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کو نشانہ بنانے سے متعلق اسرائیل نے حملوں سے قبل وائٹ ہاؤس کو آگاہ کردیا تھا۔ جب کہ امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملوں سے آگاہ اور صورتحال پر گہری نظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ، لبنان کے بعد عراق پر بھی میزائل حملے
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے سے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے ان حملوں کا ناکام بنا دیا ہے۔