عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوط

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار حسین نے سماعت کی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار آفاق احمد کے وکیل نے دلائل دیے، جسٹس انوار حسین نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے میں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں؟

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پہلے عدالت یہ فیصلہ کرے کہ معاملہ سنگل بنچ نے سماعت کرناہے یا لارجر بنچ نے، الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا، توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ انہوں نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیےالیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر اس  درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان