وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔
وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوینے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے
یہ بھی پڑھیں:پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، کون بنا پلیئر آف دی سیریز اور کون رہا پلیئرآف دی میچ؟
محسن نے اپنے بیان ایک میں کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے فتح اپنے نام کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کر کے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔ انہوں نے سعود شکیل کی کارکردگی کا سرہاتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل نے سنچری اسکور کر کے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔
محسن نقوی نے کا کہنا تھا کہ اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا، قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا۔
انہوں نے کہا نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔