میر علی حملہ کی مذمت کرتے ہیں، ایسے بزدلانہ واقعات فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید

ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے حملے میں پولیس جوانوں سمیت 8 افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت اور تمام شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی : ملا خیل میں پولیس کے آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کرے گی، عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملہ، محافظ فوجی جوان شہید

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے فورسز کے ساتھ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہم دہشتگردی کو شکست دے کر ملک میں مکمل امن قائم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی