پاکستان میں پرانی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔

رانا تنویر نے ایک بیان میں  کہا کہ استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی۔

رانا تنویر نے کہا کہ یہ گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار کی جائیں گی بلکہ برآمد بھی کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp