کرکٹ سلیکٹرز نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جہاں قومی ٹیم بالترتیب 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلے گی۔
پاکستان کے وائٹ بال کپتان کا اعلان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج ہی لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت، کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، کوچ جیسن گلیسپی
بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں سے ڈراپ کردیا گیا تھا، آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔
اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچوں اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے ٹی20 سے آرام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ 2026، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر
پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانیوالے کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں جبکہ جہانداد خان اور سلمان علی آغا پہلی بار ٹی20 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ کے 7 ارکان بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبورن روانہ ہوں گے، بقیہ ون ڈے کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے، پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبورن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر، ایک سال میں پاکستان کتنے ایونٹس کی میزبانی کرے گا؟
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ برائے آسٹریلیا: عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی۔
مزید پڑھیں:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اہم پیغام
ٹی20 اسکواڈ برائے آسٹریلیا: عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔
حسیب اللہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان اور سلمان علی آغا وہ چار کھلاڑی ہیں جو دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے زمبابوے کے دورے کے اختتام تک اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کیوں کی؟
ون ڈے اسکواڈ برائے زمبابوے: عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (WK)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر۔
ٹی20 اسکواڈ برائے زمبابوے: احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔