قومی اسمبلی کا اجلاس 28 اکتوبر شام 5 بجے طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی اجلاس 28 اکتوبر 2024 پیر کو شام 5 بجے طلب کر لیا ہے، 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

اتوار کو سیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایجنڈا نمبر 1 میں تلاوت قرآن پاک، حدیث، نعت، قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔

28-10-2024 (Monday) – by Iqbal Anjum on Scribd

ایجنڈا نمبر 2 میں فہرست میں درج کردہ سوالات پوچھے جائیں گے اور متعلقہ ممبران پارلیمنٹ اور وزرا جوابات دیں گے۔

ایجنڈا نمبر 3 میں سبین غوری، رانا انصار، محمد معین عامر پیرزادہ، فرحان چشتی وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کے لیے فیس کی ادائیگی کی اسکیم میں بزنس ڈیٹا اینالسس اور دیگر نئے متعارف کرائے گئے ڈگری کورسز کو شامل نہ کرنے کے بارے میں عوام میں شدید تشویش کا باعث بننے والے اس عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر فوری توجہ مبذول کرائیں گے۔

ایجنڈا نمبر 4 میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اور پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 24 اپریل 2024 کو پیش کی گئی مندرجہ ذیل تحریک پر مزید بحث ہو گی، ایوان 18 اپریل 2024 ء کو دونوں ایوانوں سے خطاب کرنے پر صدر پاکستان شکریہ ادا کرے گا، پوائنٹس آف آرڈر کے علاوہ دیگر معاملات پر بات ہو گی۔

ایجنڈا نمبر5 میں قاعدہ 18 کے تحت ایسے معاملات اٹھانا جو پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہیں۔

ایجنڈا نمبر 6 میں زرتاج گل، عظیم الدین زاہد وفاقی بجٹ 24 ۔2023اور 24 ۔2025 میں اعلان کردہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور متعلقہ عملے کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے حوالے سے فوری عوامی اہمیت کے معاملے کی جانب وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟