کراچی کے ریسٹورنٹ میں میز پر لڑائی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ میں ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود 2 خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کود پڑیں، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، صنم جمالی لکھتی ہیں کہ عینی شاہد کے مطابق ایک فیملی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی اسی دوران دوسری فیملی ساتھ والی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئی اور بغیر پوچھے ساتھ والوں کی کرسی لے لی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ عینی شاہد کے مطابق ایک فیملی کے 14 سالہ بچے نے گالم گلوچ کرکے آگ بھڑکائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین کو بہت پیٹا گیا۔
صارف نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو میں سندھ کے ایک سینئر بیوروکریٹ کے خاندان کے افراد ہیں جو کراچی کے ریسٹورنٹ میں ایک میز کی وجہ سے دوسرے خاندان سے لڑ رہے ہیں۔
کراچی کلیفٹن، ایک عینی شاہد کے مطابق ایک فیملی کھانا کھا رہی تھی دوسری فیملی ساتھ والی ٹیبل پر آکر بیٹھ گئی تو بغیر پوچھے ساتھ والوں کی کرسی لے لی جس پر تلخ کلامی ہوئی پھر ایک فیملی کے ۱۴ سالہ بچے نے گالم گلوچ کرکے آگ بھڑکائی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین کو بہت پیٹا گیا۔ https://t.co/dmzIf39n6d pic.twitter.com/vTiK1AFYkp
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) October 27, 2024
نعمت خان لکھتے ہیں کہ کرسی پر لڑائی تو دیکھی ہے لیکن ٹیبل پر لڑائی پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔
خیابان سحر ڈی ایچ اے کے اس ریسٹورنٹ میں ٹیبل پر لڑنے والی ایک فیملی ایک سینئر بیوروکریٹ کی ہے اور دوسری ایک عام فیملی۔ کرسی پر لڑائی تو دیکھی ہے، لیکن ٹیبل کو لے کر لڑائی پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ pic.twitter.com/10YZCP1Xhp
— Naimat Khan (@NKMalazai) October 27, 2024
ایک صارف نےویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پڑھے لکھے مہذب لوگوں کا حال ہے۔

عامر شیخ لکھتے ہیں کہ نشہ بہت بری چیز ہے چاہے وہ الکوحل کا ہو، طاقت کا ہو، اقتدار کا ہو یا دولت کا اور اس معاملے میں شاید طاقت اور دولت کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے، صارف نے مزید لکھا کہ جن لوگوں کو اپنی فیملی کی عزت اور تکریم کا احساس نہیں وہی اس طرح جھگڑا کر سکتے ہیں۔
نشہ بہت بری چیز ہے چاہے وہ الکوحل کا ہو طاقت کا ہو اقتدار کا ہو یا دولت کا اس معاملے میں شاید طاقت اور دولت کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے جن لوگوں کو اپنی فیملی کی عزت اور تکریم کا احساس نہیں وہی اس طرح دوبدو جھگڑا کر سکتے ہیں
— Aamir Shaikh 💙®️ (@apee007) October 27, 2024












