وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، شہباز شریف قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ اس دورے میں شہباز شریف دوحہ میں پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران امیر قطر اور اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران خاص طور پر قطری سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دی گئی ترغیبات اور مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp