خیبر پختونخوا حکومت کا الیکٹرونک جائیداد کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈز کے حصول کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے الیکٹرونک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، کارڈ میں درج تفصیلات کی تصدیق کے لیے موبائل ایپ کی سہولت فراہم ہوگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں جائیداد کارڈ کو ابتدائی طور پر صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جائیداد کارڈ ای پاس بک کے طور پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان، تعلیم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری جائیداد کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کرکے اپنے تمام لینڈ ریکارڈ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سروس ڈیلیوری سینٹر، پٹوار خانے یا کسی بھی دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔

متعلقہ حکام کے مطابق جائیداد کارڈ میں موجود ہائی سیکیورٹی فیچر کی بدولت زمینوں کے ریکارڈ میں ممکنہ جعل سازی کا موثر تدارک کیا جاسکے گا، اس کارڈ کے میں تمام اضلاع میں موجود ہر ایک شہری کی ملکیتی زمینوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک جائیداد کارڈ کا اجرا ریونیو اصلاحات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا اہم قدم ہے،  صوبائی حکومت لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے لینڈ ریکارڈ کے جملہ امور میں شفافیت یقینی ہوگی ’اس کارڈ کے اجرا سے شہریوں مختلف قسم کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق تنازعات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جائیداد کارڈ کا باضابطہ اجرا جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 6 ہزار سرکاری ملازموں کی برطرفی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اس اجلاس میں صوبائی وزیر مال کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟