لبنان کی عوام کے لیے پاکستان سے تیسری امدادی کھیپ روانہ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی جانب سے لبنان کی عوام کے ساتھ وابستگی کے لیے آج تیسری امدادی کھیپ لبنان کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ انسانی بنیادوں پر امدادی اشیاء میں ہنگامی پناہ گاہ کا سامان، ضروری خوراک کا سامان، خشک دودھ، موسم سرما کے کپڑے، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے فلسطین اور غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد کا عمل تیز کردیا ہے اور اسی حوالے سے اتوار کو پاکستان سے پہلا زمینی وفد بھی روانہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا طیارہ لبنانی عوام کے لیے امدادی سامان لیکر بیروت پہنچ گیا

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل لاجسٹکس کوآپریشن کا پہلا زمینی وفد فلسطین اور لبنان کے عوام کے لیے امدادی سامان لیے اتوار کو روانہ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے 1598 ٹن سے زائد امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز کرنے اور آگاہی مہم کو چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان  میں عطیات جمع کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ