ژوب: ہائیر سیکنڈری سکول کا کلرک داخلہ فیس کے 25 لاکھ روپے جوے میں ہار گیا

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب کے کلرک نے کلاس نہم اور دہم کے طلبہ کے امتحانی داخلہ فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے آن لائن جوا میں ہار دیے۔ پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب وزیر خان نے فراڈ کی تصدیق کردی ہے۔

پرنسپل کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے 9ویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ 14 ہزار روپے کلرک کے پاس پڑے تھے (درخواست کے مطابق 25 لاکھ روپے) ۔ امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جوا1X bet میں رقم ہارنے کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ: زہریلی شراب نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

پرنسپل کا کہنا تھا کہ بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے۔ بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟