پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 91ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا، 100انڈیکس 201پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90ہزار 195 پر آگیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی تاریخ رقم کرنے کے بعد منفی ہوا اور پھر دوبارہ مثبت ہوگیا۔ آج کاروبار کے دوران انڈیکس 191ہزار 54کی تاریخی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کئی ماہ سے بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور اسٹاک ایکسچینج نے وقتاً فوقتاً نئے ریکارڈ قائم کیے۔
دوسری جانب، وفاقی وزیر خزانہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شریک بھی ہوئے۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں مسلسل کمی آنے لگی
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آگئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے، 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔