چمگادڑ سیاح کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 جرمنی کے چڑیا گھر سے ایک چمگادڑ خاتون  سیاح کی جیکٹ میں چھپ کر فرار ہوگئی۔

جرمنی کی30  سالہ ایلینا اوفیلے نے بتایا کہ وہ اور ان کا جوان بیٹا گزشتہ ہفتے جنوب مغربی جرمنی کے کارلسروئے چڑیا گھر میں چمگادڑ کے غار سے گزرے، جب گھر پہنچ کر اپنی جیکٹ اتاری تو واپس اس میں ایک چمگادڑ فرش پر گری۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والی ’ریزو‘ پکڑی گئی

ایلینا اوفیلے نے جانوروں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا، جس کے مشورے پر اس نے چمگادڑ کو ایک ڈبے میں بند کردیا، اور اس کے لیے پینے کے پانی میں شہد ڈال کر ڈبے میں رکھ دیا اور کھانے کے لیے ایک کیلا بھی ڈبے میں رکھا تاکہ وہ آرام سے رات گزارے۔

خاتون کے شوہر اور بیٹے نے اگلے دن چمگادڑ کو چڑیا گھر واپس پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکاگو کے چڑیا گھر کی شارک نے تاریخ رقم کردی

چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ چمگادڑ اپنے مسکن میں واپس آ گئی ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چمگادڑ چڑیا گھر سے کسی مہمان کے ساتھ چھپ کر فرار ہوئی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp