اسلام آباد: تھانوں کی گلیاں بھی غیر محفوظ، بینک کی کیش وینز پر ڈاکوؤں کے حملے، ڈرائیور اور 3 گارڈ زخمی

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر اقتدار اسلام آباد کے پوش علاقوں کے تھانوں کے اطراف کی گلیاں بھی اب غیر محفوظ ہوگئیں۔ پیر کو آئی 9 میں ڈاکوؤں نے پولیس کی ناک کے نیچے ایک بینک کی کیش وین پر حملہ کردیا جبکہ تھانہ ترنول کی حدود میں بھی لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ ہوا۔ دونوں وارداتوں میں ڈرائیور اور 3 کی ہمت کے باعث ڈکیتی تو ناکام ہوگئی لیکن مزاحمت کے دوران 4 فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا چینی شہری چل بسا

 تھانہ آئی نائن سے 600 میٹر فاصلے پر کیش وین سے رقم بینک منتقل کرتے ہوئے ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹنے کی کوشش کی لیکن بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی تاہم دوران مزاحمت ملزمان نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی جس سے بینک کا گارڈ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

اسی طرح تھانہ ترنول میں بھی مسلح ڈکیتوں نے کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے پیٹرول پمپ پر آئی کیش وین پر شدید فائرنگ کردی جس سے وین کا ڈرائیور اور 2 گارڈز شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ، پولیس کیا کر رہی ہے؟

ملزمان نے پہلے کیش وین کے ڈرائیور کی ٹانگ پر گولی ماری لیکن ڈرائیور زخمی حالت میں بھی کیش وین کو بھگا لے گیا۔ ابتدا میں ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ جاری رکھی جس سے سیکورٹی کمپنی کے 2 گارڈ رمضان اور نواز بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp