سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 پاکستانی ڈرامے کون سے ہیں؟

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں اردو بولنے والے ناظرین پسند کرتے ہیں،سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستانی ڈراموں میں، ’جان نثار‘ نمایاں فرق سے آگے ہے، جس کی ہر قسط نے 20 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں، ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ بھی بہت مقبول ہے، جس کی ہر قسط 20 ملین کے قریب ویوز تک پہنچتی ہے۔

ڈراما سیریل جفا کی ہر قسط کو بھی 10 ملین سے زائد ناظرین دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایکتا کپور کی نظر انتخاب، پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کا دوسرا جنم جلد متوقع

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 پاکستانی ڈراموں میں ’سن میرے دل‘ بھی شامل ہے، جو ایک نیا ڈراما ہے جس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں تیزی سے جگہ حاصل کر لی ہے۔

 ’بسمل‘ ایک اور مقبول ڈراما ہے جو ناظرین سے خوب داد حاصل کررہا ہے۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے دیگر ڈراموں میں ’زرد پتوں کا بن‘ بھی شامل ہے، یہ ڈراما سجل علی کی شاندار کارکردگی اور دلکش کہانی کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ڈرامے کا عروج و زوال

گرین انٹرٹینمنٹ کے ’دنیا پور‘ اور ’اقتدار‘ کو بھی اچھی آرا مل رہی ہیں، دانش تیمور کی ڈراما سیریل ’تیری چھاؤں میں‘ بھی اپنے مداحوں کے دل جیت رہی ہے، امر خان کی سیریل دل ناداں بھی ٹاپ 10 میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ