قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر مجھے خوشی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بے خوفی، حکمت عملی، مثبت طرز عمل اور جذبے کا حامل کپتان چاہیے تو پھر محمد رضوان سے آگے نہ دیکھیں۔
If you’re searching for a captain who embodies strategy, fearlessness, positivity, energy and passion, look no further than Rizwan. I’m thrilled that @TheRealPCB has entrusted him with this important responsibility. I have full confidence that he will propel this white-ball team…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 28, 2024
شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ محمد رضوان ٹیم کو آگے بڑھائیں گے اور شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
سابق کپتان نے کہاکہ ہمیں فخر زمان جیسے کھلاڑی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ فخر زمان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ہمیں میچ، سیریز یا ٹورنامنٹ جتوا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔