پی ٹی آئی 4 سے 5 دھڑوں میں تقسیم، 27ویں آئینی ترمیم پر غور نہیں کیا گیا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 4 سے 5 دھڑوں میں تقسیم ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی حکومت اجلاس میں غور نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت میں نے میڈیا پر ہی سنی ہے، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں وی ایکسکلوسیو: حکومت کا 27ویں ترمیم لانے کا اعلان، اس ترمیم میں نیا کیا ہے، رانا ثنااللہ نے بتادیا

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا کام قانونی اصلاحات کرنا ہے، قانونی اصلاحات کے بہت سے پہلو ہیں جو زیرغور آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر کے ججز کمیٹی میں آنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئینی بینچ میں شمولیت سے کوئی جج متنازع نہیں ہوگا، چیف جسٹس پاکستان کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اب کوئی آئین کو ری رائٹ نہ کرسکے کیونکہ یہ صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے پراسس میں ساتھ رہی ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ نوے فیصد تک ترمیم پر متفق ہیں، لیکن بعد میں عمران خان نے قیادت کو ڈانٹ ڈپٹ کی کہ میری رہائی کے لیے احتجاج کریں اور افراتفری پھیلائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی سسٹم کا حصہ ہے، صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹس قائم کرنے والی ہے؟

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج ماضی میں بھی ناکام ہوئے، تاہم اب ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان