وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کے لیے 8 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرحد یونیورسٹی کے سامنے 8 نومبر بروز جمعہ دوپہر 2 بجے پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں یہ کہنا درست نہیں کہ فواد چوہدری کو معافی مل گئی ہے، سلمان اکرم راجا
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کی تحریک اب رکے گی نہیں، مشکلات کے باوجود ہم مقابلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پشاور میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، خیبرپختونخوا کے کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور لاہور میں انتظامیہ کی اجازت سے جلسے کیے، جبکہ صوابی میں بھی اجتماع کیا جاچکا ہے۔
پی ٹی آئی نے رواں ماہ کے شروع میں 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے کارکنان اسلام آباد پہنچے تھے، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 5 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ شرائط: کونسے کام منع، کارکنان کس روٹ سے داخل ہوسکیں گے؟
علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے اور وہاں سے غائب ہونے کے بعد بعد اگلے روز سانے آئے تھے۔