یہ کہنا درست نہیں کہ فواد چوہدری کو معافی مل گئی ہے، سلمان اکرم راجا

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ فواد چوہدری کو معافی مل گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت فواد چوہدری تحریک انصاف میں نہیں، انہیں خود اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جانب سے سخت پیغام ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کی گئی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، اب اگر 27 ویں ترمیم میں ملٹری کورٹس اور دیگر چیزیں لانے کی کوشش کی گئی تو سب کو باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں انتشار کا بیانیہ درست نہیں، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا پارٹی میں کوئی قائدانہ کردار نہیں ہوگا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے، 26ویں ترمیم میں حکومت کو طاقتور بنانا عدلیہ پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف پر نوازشریف کے وکیل مسلط کردیے، فواد چوہدری

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا بھی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، حکومت نے 27ویں ترمیم کے لیے ہمارے ساتھ کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم