مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا کا پاک، بھارت تعلقات پرجذباتی نوٹ

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا نے پاکستان کی روما مائیکل کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پنجابی بہن‘، ‘سرحدیں ہمیں الگ رکھ سکتی ہیں، لیکن وہ ہمارے مشترکہ رشتے کو الگ نہیں کر سکتیں۔

ریچل گپتا کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پیچیدہ تعلقات ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان محبت تمام حدوں سے تجاوز کرتی ہے۔

گزشتہ ہفتے بنکاک میں منعقد ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 نامی مقابلہ حسن کے مقابلے میں پاکستان کی روما مائیکل اور بھارت کی ریچل گپتا کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا، جو بھارتی حسینہ ریچل گپتا نے جیت لیا۔

مقابلہ جیتنے کے بعد ریچل گپتا نے سماجی رابطے کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر ایک جذباتی نوٹ لکھا کہ جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روما مائیکل کو اپنی ’پنجابی بہن‘ قرار دیتے ہوئے ان سے اپنی زبردست محبت کا اظہار کیا۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں ریچل گپتا لکھتی ہیں کہ ‘روما، جب میں آپ کی ہمت اور خوبصورتی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرا دل فخر سے پھول جاتا ہے۔ آپ کے ساتھ حسن میں مقابلہ کرنا میرے لیے انتہائی خوش کن رہا، یہ ایسا ہی تھا جیسے گھر سے دور گھر کی تلاش کرنا۔

ریچل گپتا نے مزید لکھا کہ ’روما‘ آپ کی مہربانی، آپ کی لگن اور آپ کا حوصلہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہے اور مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جس پر آپ نے اکیلے خود ہی قابو پایا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rachel Gupta (@_rachelgupta)

ریچل گپتا نے مزید لکھا کہ ’سرحدیں ہمیں الگ رکھ سکتی ہیں، لیکن وہ ہمارے باہمی تعلق کو الگ نہیں کر سکتیں۔ ہم ایک ہی خون سے پیدا ہوئے ہیں، آپ میرے لیے ہمیشہ ایک بہترین دوست رہیں گی، بھارت میں آپ کے لیے ہمیشہ دروازے کھلے رہیں گے۔

اپنا سر اونچا رکھو، روما، کیونکہ تم اکیلی نہیں ہو۔ ہم ایک ساتھ ہیں، کیونکہ جو چیز ہمیں تقسیم کرتی ہے وہ اس سے بڑی نہیں ہے جو ہمیں متحد کرتی ہے!۔

واضح رہے کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح کا ایک مرکز ہے، اسے ایک عالمی مقابلہ حسن بھی قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد انسانی علم اور تفہیم کو فروغ دے کر تشدد اور جنگ کی روک تھام کرنا ہے۔

جیتنے والے کو ایک ’گولڈن کراؤن‘ دیا جاتا ہے جو سونے اور پیتل سے تیار کیا جاتا ہے، ہیروں اور زمرد سے سجایا جاتا ہے اور یہ مقابلہ ہر 3 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم