شیر افضل مروت اور فواد چوہدری کی نوک جھوک، چاہت فتح علی خان کے طبلے سے آوارہ بھونکتے کتے تک پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے ایکس پوسٹ پر شیر افضل مروت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کا حکم ہے ہم تو کسی آوارہ بھونکتے کتے کو پتھر بھی نہیں مار سکتے۔
خان صاحب کا حکم ہے ہم تو کسی آوارہ بھونکتے کتے کو پتھر بھی نہیں مار سکتے۔۔ 🤫🤫 https://t.co/X3Jnup6Bpk
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2024
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔ فواد چوہدری آج کل بالکل فارغ ہیں، کوئی انہیں پارٹی میں لینے کو تیار نہیں، لہٰذا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی جانب سے سخت پیغام ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں میں لفظی جنگ ماضی میں بھی جاری رہی ہے۔ جب شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں، فواد چوہدری عدالت میں پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے بھاگنے نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیا تھا۔
فواد چوہدری صاحب آجکل بالکل فارغ ہیں، کوئی پارٹی میں لینے کو تیار نہیں، لہذا چاہت فتح علی خان کیساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لے، شیر افضل مروت کا مشورہ۔۔۔!!! pic.twitter.com/YXyUjNT1OT
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 28, 2024
پھر ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:یہ کہنا درست نہیں کہ فواد چوہدری کو معافی مل گئی ہے، سلمان اکرم راجا
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی wonderfull بغیرت کہہ دیا تھا، ان میں عقل ہی نہیں، جب تک عمران خان جیل میں بند ہے اس وقت تک فلم بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ چل رہے ہیں ان کو دیکھ کر انجوائے کریں؟