برازیل: فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، ایک تماشائی کو زندہ جلا دیا

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو خوفناک صورتحال اختیار کرگیا، تصادم کی صورت میں ایک تماشائی کو زندہ جلادیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال شائقین مقامی فٹبال کلب کروزیرو اور ایتھلیٹیکو پرانانس کا لیگ میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہورہے تھے۔

مزید پڑھیں: برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گرنے سے61 افراد جاں بحق

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میچ میں ایتھلیٹیکو نے کروزیریو کو 3-0 سے شکست دی تھی، جیت کی خوشی میں ایتھلیٹیکو کے فین آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے ہارنے والی ٹیم کے حامیوں پر حملہ کردیا۔

حریف گروپ نے کروزریو کے مداحوں کی بس پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، اس کے علاوہ گھر میں تیار کیے گئے بموں اور کِیلوں کا بھی استعمال کیا گیا، تاکہ بس کے ٹائر پھٹ جائیں اور وہ رک جائیں۔

فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق شائقین کے درمیان تصادم صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ دونوں پرستار گروپوں کے درمیان اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی جھڑپ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کی شارک مچھلیاں بھی کوکین کی شوقین

تاہم، حریف گروپ نے لوہے کی سلاخوں سے سر پر وار کرنے کے بعد ایک شخص کو زندہ جلا دیا اور کئی دیگر حامی زخمی ہوئے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوئیں۔

واضح رہے برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑوں کے اس طرح کے اکثر  واقعات پیش آتے ہیں، اس سے قبل 2019 میں بھی مداحوں کے درمیان جھگڑوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘