چین کی بدولت ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ممتاز زہرا بلوچ

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ چین کی ترقی سے دوسرے ملکوں کو امید ملتی ہے، چین کی قیادت میں ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

چین کی ترقی اور عالمی قیادت کے سفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، ترقی پذیر ملکوں کو مشترکہ مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک کا دوسرا مرحلہ، 5 راہداریوں پر توجہ مرکوزہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کو بھی دیگر ملکوں کی طرح چیلنجز درپیش تھے، چینی حکومت نے یو این ڈی پی کے ساتھ اپنی پائیدار شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے خاطر خواہ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو بھی دیگرممالک جیسے چیلنجزدرپیش تھے، لیکن چین نے ان پر قابو پایا اور ترقی کی۔ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمسائیگی سے بڑھ کر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟