اداکارہ عائشہ طور نے کراچی کے مردوں کو پنجابیوں سے بہتر کیوں قرار دیا؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ عائشہ طور نے کراچی کے مردوں کو پنجابی مردوں سے بہتر قرار دیا ہے۔ عائشہ طور ایک میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور پاکستان کے سفر کے دوران ہونے والے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی۔

عائشہ طور نے پاکستانی کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد خواتین کو باہر جاتے ہوئے دیکھ کر ان سے بد سلوکی کرتے ہیں اور یہ پاکستان میں بہت عام ہے۔

اداکارہ کے مطابق کراچی میں مرد آپ کو ایک بار دیکھ لیں تو پھر وہ اپنے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔ پنجاب میں ایئر پورٹ پر اترتے ہی وہاں کے مرد آپ کی طرف دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر پنجاب کے کسی بھی شہر یا علاقے میں چلے جائیں ایسا ہی ہوتا رہتا ہے اس لیے کراچی میں حالات بہتر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ ان کے پاس انفراسٹرکچر، پیسہ اور بہتر مواقع  ہیں، اس لیے انہیں زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں حالات اس کے برعکس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp