سعودی عرب اور پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سعودی عرب اور دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم مل کرہی ترقی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سے مالا مال ہے جو ہمارے بہتر مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں، نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، جن کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان نے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب پہنچنے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کروں گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 8 ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے خوبصورت شہر ریاض پہنچا ہوں، سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے سیاسی، کاروباری اور کارپوریٹ اداروں کے رہنمائوں کے اس متاثر کن اجتماع میں شرکت کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کروں گا۔

یاد رہے کہ دوست ممالک سے روابط مزید مضبوط بنانے کا مشن لیے وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی سفیر اور سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی