وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں جیت پر عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سپریم کورٹ بار کا صدارتی انتخاب جیتنے پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، لاہور سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار نے معرکہ جیت لیا
انہوں نے کہاکہ صدر بار میاں رؤف عطا کی قیادت میں بار اور وکلا کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ انڈیپینڈنٹ گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور آئین و قانون کی بالا دستی کے اصولوں پر قائم رہا۔
یہ بھی پڑھیں وکلا برادری عدلیہ مخالف مہم برداشت نہیں کرے گی، صدر سپریم کورٹ بار
وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن کے تمام قائدین اور عہدیداران کو انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔