وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی ترقی کے لیے غزہ و فلسطین میں ظلم و ستم کے خاتمے کو لازمی قرار دے دیا۔
دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے جب غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائی تو اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ
انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔