غزہ: صیہونی فورسز کا ایک اور پناہ گاہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صیہونی فورسز نے غزہ میں نہتے شہریوں پر ایک اور بدترین حملہ کرتے ہوئے بچوں اور خواتین سمیت مزید 109 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرئیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی مزید کھیپ روانہ

غزہ میں منگل کو اسرائیلی حملوں میں کل 143 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 61 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

بدترین قحط

دریں اثنا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا دفتر کے مطابق غزہ میں آبادی کا ایک بڑا حصہ مناسب خوراک تک رسائی سے قاصر ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شدید غذائی قلت اور بھوک اور بیماری سے لوگ جان کی بازی ہارتے جا رہے ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ کم از کم 20 فیصد آبادی کو بھوک کی انتہائی سطح کا سامنا ہے۔

30 فیصد بچے اپنے قد کے لحاظ سے بہت لاغر ہوچکے ہیں اور اموات کی شرح اوسط سے دوگنی ہو گئی ہے جو بالغوں کے لیے 10 ہزار پر روزانہ 2 اموات اور ہر 10 ہزار بچوں میں سے یومیہ 4 اموات سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp