سکھ رہنما قتل: بھارت کو ملزم کی گرفتاری اور جواب طلبی پر زور دیا، امریکا

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ 2 ہفتے قبل بھارتی وفد تحقیقات کے لیے امریکا آیا تھا، وفد نے امریکی حکام کو تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی، ہم نے ملزم کی گرفتاری اور جواب طلبی پر زور دیا۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری پر صحافی کے سوال پر کہا کہ ملزم کو حوالے کرنے سے متعلق جواب محکمہ انصاف دے گا۔

عمران خان کی رہائی کے لیے خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے، میتھیو ملر

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کانگریس ارکان کے خط پر مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کی ہے کہ کانگریس ارکان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے حکومتِ پاکستان سے بات کرنے سے متعلق خط موصول ہوگیا ہے۔ ملر نے انسانی حقوق کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو کانگریس کے 60 ارکان نے جوبائیڈن انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں بائیڈن حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کرے اور پاکستان سے اس پر بات کریں۔

مزید پڑھیں:امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

کانگریس ارکان نے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ کانگریس کے اراکین نے صدر بائیڈن سے کہا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کریں۔

سکھ رہنما کا قتل: ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ 2 ہفتے قبل بھارتی وفد تحقیقات کیلئے امریکا آیا تھا، وفد نے امریکی حکام کو تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی، ہم نے ملزم کی گرفتاری اور جواب طلبی پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان