آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی: ہر سال 10 اپریل کو یوم دستور منایا جائے گا

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قرارداد وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم دستور ہر سال ملک بھر میں منایا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم دستور عوام اور ملک کے لیے آئین اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرےگا۔ کنونشن ریاستی اداروں پر زور دیتا ہے کہ 1973 کے آئین پر مکمل عمل درآمد کریں۔ ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سے عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہو۔ ریاستی ادارے وہ تمام ضروری اقدامات کریں جن سے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

قرارداد میں 1973 کے آئین کی تیاری اور منظوری کی تاریخ اور ورثے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے آئین میں درج وفاقیت اور اختیارات کے تین ریاستی اداروں میں تقسیم کے ذکر کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں آئین میں درج عدلیہ کی آزادی و غیر جانب داری، صوبائی خود مختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا اعادہ کرنے کے ساتھ آئین میں فیڈرل ازم کے اصول بالا دست رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں۔ ڈکٹیٹر شپ کے زمانے میں ترمیم کی گئیں لیکن آج بھی آئین زندہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا یہ وہ آئین ہے جس کو 50 سال پہلے بنانے کے لیے سیاسی مخالفین مل بیٹھے تھے۔ آج جمہوریت کے لیے انتہائی اہم دن ہے۔ یہ کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ایک چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ڈکٹیٹر کو 3 سال کی رعایت دے دی۔ پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے۔ ایک سال ہو گیا اتحادی حکومت چل رہی ہے۔ ایک صاحب نے کہا یہ اتحادی حکومت ایک سال نہیں چلنا تھی، آپ نے کمال کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں ہر جماعت نے اپنے اپنے منشور کے ساتھ جانا ہے۔ 73 کے آئین نے ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔ مشکلات ہوں گی مگر ہم نے مل کر لڑنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا